فیصل آباد، پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کے زیراہتمام بورسٹل جووینائل انسٹیٹیوٹ میں کھانا، کمبل اور جوتوں کی تقسیم،

بچوں کی ہر لحاظ سے تربیت کی جائے گی، انہیں معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، صوفیہ رضوان
پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی ان بچوں کیلئے امید کا ایک جھونکا ہے، ہر قسم کا تعاون کریں گے، سپرنٹنڈنٹ ملک محمد آصف،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد طارق
بچوں کو ہر ماہ دو بار کھانا سیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن دیگی، ایک بار بچوں کی پسند کا کھانا فراہم کیا جائے گا، محمد اسلم ڈھیڈی،مسز حنا اسلم

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کے زیراہتمام بورسٹل جووینائل انسٹی ٹیوٹ اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر(بورسٹل جیل) کے زیر اہتمام بچوں کیلئے خصوصی کھانے، گرم کپڑوں، جوتوں اور گرم کمبلوں کی تقسیم کی گئی، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ پرزنرز ملک آصف، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد طارق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر SERCاینڈ سوشل ویلفئیر صوفیہ رضوان، محمد اسلم ڈھیڈی، مسز حنا اسلم، نازلین اکرم، میاں ندیم احمد، ڈاکٹر امتیاز ڈوگر، خواجہ شاہد رزاق سکا کے علاوہ دیگر ممبران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر امتیاز ڈوگر نے منشیات کے نقصانات اور اس سے بچنے کے طریقوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نشہ مختلف اشکال میں موجود ہے لیکن ہم نے اس سے بچنا ہے یہ نہ صرف پیسے کا ضیاع ہے بلکہ جان کا بھی دشمن ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صوفیہ رضوان نے کہا کہ پرزنر ویلفئیر سوسائٹی سیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے تعاون کیساتھ آپکی ہر طرح سے رہنمائی بھی کرے گی اور آپکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولیات بھی فراہم کرنے کی کوشش کرے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں کا عالمی دن بھی آپ لوگوں کیساتھ منایا اور آج ہم آپکو بہترین کھانا، گفٹس، جوتے اور کمبل دینے آئے ہیں۔ سیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے محمد اسلم ڈھیڈی نے کہا کہ ہر مہینے دو بار آپکو بہترین کھانا فراہم کیا جائے گا، مہینے میں ایک بار آپکی پسند کا کھانا آپکو فراہم کیا جائے گا، میاں ندیم احمد نے کہا کہ ہم ایسے بچے جو صرف جرمانے ادا نہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں اور سزا کاٹ رہے ہیں انکو رہائی کیلئے جرمانوں کی رقوم کا انتظام کریں گے۔ اس موقع پر ایک بچہ جو کہ 6 ماہ کی قید یا ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھگت رہا ہے اس کا جرمانہ ادا کرنے کا اعلان خواجہ شاہد رزاق سکا نے کیا۔صوفیہ رضوان نے کہا اس کیس کو پرزنر ویلفئیر سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر ملک محسن دیکھ کر رہائی کا انتظام کروائیں گے۔ جس سے وہ بچہ خوشی سے آبدیدہ ہوگیا۔سپرنٹنڈنٹ ملک آصف نے کہا کہ پرزنر ویلفئیر سوسائٹی کے تعاون کیساتھ بچوں کے لئے تفریحی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے جس سے بچوں کی صلاحیتیں اجاگر ہونگی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد طارق نے پرزنر ویلفئیر سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات سے بچوں میں جرم سے نفرت پیدا ہوتی ہے اور انکی اصلاح ہوتی ہے۔ انہوں نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔



