National

New President of FUJ Professionals Mian Nadeem Ahmed, General Secretary Nadeem Shahid and others take oath of office

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد جمیل،سینئر نائب صدر عمران شوکت،سیکرٹری فنانس طیب سلیم،جوائنٹ سیکرٹری زبیر گھمن،سعید سومی، سیکرٹری انفارمیشن ظہور احمد،نائب صدورمیاں ریحان،رانابشارت ہونگے

Faisalabad (94 news) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس پروفیشنلز کے نئے عہدیداران کی تقریب حلف برداری کی تقریب۔ میاں ندیم احمد نے صدراور جنرل سیکرٹری کے لئے ندیم شاہد نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس ( Professional ) کی تقریب حلف برداری ای لائبریری ہال میں منعقد ہوئی ۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( Professional ) کے صدر مظہر اقبال مہمان خصوصی تھے جبکہ مہمانان گرامی میں پی ایف یو جے پروفیشنل ایڈیشنل سیکرٹری تنزیل الرحمن، سیکرٹری فنانس وسیم احمد اور رانا ندیم اختر مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری شامل تھے۔

مہمان خصوصی مظہر اقبال نے ایف یوجے پروفیشنل کے نئے عہدیدارن صدرمیاں ندیم احمد، چئیرمین رانا محمد شفیق، سیکرٹری جنرل ندیم شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد جمیل، سینئر نائب صدر عمران شوکت، سیکرٹری فنانس طیب سلیم ، جوائنٹ سیکرٹری زبیر گھمن، جوائنٹ سیکرٹری سعید سومی، سیکرٹری انفارمیشن ظہور احمد، نائب صدورمیاں ریحان، رانابشارت۔۔۔۔۔اور ایگزیکٹو ممبران حمزہ ندیم ، عدنان غنی ، حافظ واحد، عمران اعوان ، رانا اسامہ ، خالد سلیم ،رانا سرفراز، محمد ارشد، وقاص ، میاں فرحان، شمعون سعد، حمزہ الیاس ،کامران خان ، عامر عثمانی اور عدنان شفیق سے حلف لیا۔

اس موقع پر مظہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف یو جے پروفیشنل کا یہ گلدستہ انشااللہ تعالی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار اداکرے گا۔ پروفیشنل صحافیوں کی تکلیف ہماری تکلیف ہو گی۔ اسلام آباد میں پی ایف یو جے دامے درمے سخنے آپ کے ساتھ ہے۔ صحافیوں کا استحصال کرنے والے میڈیا ہائوسز اور سیٹھوں کے خلاف بھر پور آواز پہلے بھی اٹھائی اور اب بھی اٹھائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا ان سیٹھوں نے ہمارا سرمایہ آف شور کمپنیوں میں رکھا ہوا ہے ۔ پنڈورا پیپرز نے یہ راز افشا کر دیا ہے۔ مظہر اقبال نے مزید کہاکہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کارکنوں کے تحفظ کے شکوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اس محوزہ بل کو ختم نہیں ہونے دینگے ۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے اس مجوزہ بل کہا کہ وہ اس کو پاس کروانے کیلئے پرعزم ہیں۔ مظہر عباس نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے اس بل کی مخالف تنظیمیں دراصل میڈیا ہائوسزمالکان کی ٹائوٹ ہیں۔

نو منتخب صدر میاں ندیم احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (Faisalabad Union of Journalists) اپنے کام سے پہچانی جائے گی۔ ہم صحافیوں کی فلاح و بہود کے ساتھ صحافیوں کے حقوق کی بھی جنگ لڑیں گے، صحافی ہر دور میں مشکلات کا شکار رہے، صحافیوں کا ںہ صرف حکومتوں نے استحصال کیا بلکہ میڈیا مالکان نے بھی ان کا استحصال کیا، صحافیوں کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے یکجا ہونا ہوگا، انہوں نے کہا کہ مظہر اقبال کی قیادت میں ہمیں امید کی ایک نئی کرن نظر آئی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button