قومی

ایف ڈی اے کی کارروائی، کینال ایکسپریس روڈ پردوغیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دفاترسیل

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنر ل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کینال ایکسپریس روڈ پر دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے موقع پر عارضی دفاترکو سربمہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز کی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کینال ایکسپریس روڈ پر دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سکائی لینڈ سٹی اور گرین ٹاپ سٹی کے کیمپ دفاتر کو سربمہر کردیااور ان کی غیر قانونی حیثیت کے بارے میں ایف ڈی اے کی طرف سے موقع پر بینرزآویزاں کردیئے گئے تاکہ عوام الناس غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں سے آگاہ رہیں اور وہ کسی قسم کے جھانسے یا دھوکے میں نہ آئیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طر ف سے خبردار کیا گیاہے کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کو مشتہر نہ کیاجائے اس ضمن میں خلاف ورزی کی صورت میں قصور واروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔ عوام الناس کو مطلع کیاگیاہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے ہوشیار رہیں اور پلاٹ کی خرید سے قبل ہاؤسنگ سکیم کی قانونی حیثیت ضرور چیک کریں تاکہ وہ کسی نقصان یا پریشانی سے محفوظ رہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button