قومی

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (94 نیوز) کراچی میں کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ملتوی کیے گئے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق 31جولائی کو ملتوی کیے گئے بوٹنی، اکنامکس، فائن آرٹس اور کمپیوٹر سائنس کے پرچے 10 اگست کو ہوں گے  جبکہ 2 اگست کو ملتوی ہونے والے زوالوجی، کیمسٹری اور پرنسپل آف کامرس کے پرچے 11اگست کو ہوں گے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق 3 اگست کو ملتوی اکنامکس، اسلامک اسٹیڈیز، جنرل ہسٹری اور سائیکلوجی کے پرچے 12 اگست کو ہوں گے۔

اسی طرح 4 اگست کو ملتوی ہونے والے اردو، عربی، سندھی اور فارسی کے پرچے 13 اگست کو ہوں گے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے جبکہ گیارہویں جماعت اور امپروومنٹ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button