کامرس

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کم ترین سطح پر آ گیا

کراچی (94 نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی واضح کمی ہوئی ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.60 روپے میں فروخت ہوا جو کہ 155.70 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.70 روپے میں فروخت ہوا۔ رواں سال جون میں ڈالر 164 تک پہنچ گیا تھا اور گذشتہ چار ماہ کے دوران اس کی قیمت میں آٹھ روپے 40 پیسے کی کمی ہوئی۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 7پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.82روپے سے کم ہو کر 155.75 روپے اور قیمت فروخت155.92روپے سے کم ہو کر155.85روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے سے کم ہو کر155.50روپے اور قیمت فروخت156.10روپے سے کم ہو کر155.80روپے ہو گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button