قومی

انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک، نشہ سے چھٹکارے کا عزم

فیصل آباد (94 نیوز، حمزہ ندیم) گزشتہ روز انجمن انسداد منشیات اور فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا ہے، واک ضلع کونسل چوک سے شروع ہوئی اور کچہریبازار ختم ہوگئی۔

آگاہی واک کا مقصد لوگوں کو منشیات بارے شعور پیدا کرنا تھا، تاکہ ہماری نوجوان نسل اس لعنت سے بچ کررہے۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر ظفراللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی نارٹکس فورس معشوق علی، ڈاکٹر امتیاز ڈوگر ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناصر چڈھر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر سید عطاءالمنعم، راؤ محمد اقبال پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ، ڈاکٹر سرفرازانور صدر انجمن انسداد منشیات, چئیرمین این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد، جنرل سیکرٹری یوسف عدنان،انوار خان، پرویز چوہدری، عادل ورک ایڈووکیٹ، ڈاکٹر منظور ایڈووکیٹ، مجاہد بٹ، ڈاکٹر ابو بکر جاوید، ارشد انصاری، میڈیکل یونیورسٹی و دیگر کالجز کے طلبا و طالبات، وکلاء، ڈاکٹر حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

واک میں انسداد منشیات کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ناصر چدھڑ نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھا جائے۔ تاکہ نوجوان نسل اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کئے رکھیں، انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اسی تناسب سے منشیات کے استعمال میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اینٹی نارکوٹکس کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں،

ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی نارٹکس فورس معشوق علی نے کہا کہ ڈرگز کی کئی اقسام متعارف ہو چکی ہیں جو کہ تشویشناک ہے، ایسے افراد کی معاشرہ بھی نشاندہی کرے جو اس دھندے میں مصروف ہیں تاکہ انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

میاں ندیم احمد، یوسف عدنان نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور انکو دوست بنائیں تاکہ کوئی غلط افراد انکے دوست بن کر انکو غلط راستے پر نہ ڈال دیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی کڑی نگرانی کی جائے، والدین اساتذہ کرام کے ساتھ رابطے میں رہیں اور انکے ساتھ تعاون کریں تاکہ انکے بچوں کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button