تقریبات/سیمینارز

ڈاکٹر طاہرالقادری خداداد صلاحیتوں کے مالک، مدبر،محدث،مفسراور مفکر ہیں، ظفر ڈوگر، شیخ اعجاز

پاکستان میں کرپٹ اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے ایک نئی تاریخ رقم کی، حاجی محمد امین، رانا طاہر سلیم خاں

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) تحریک منہاج القرآن وجملہ فورمزکے زیراہتمام قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی فورٹی ون کے بیورچیف ظفرڈوگر، تاجر راہنماء شیخ اعجازاحمد، صدرMWFپنجاب حاجی محمدامین القادری اور رانا طاہر سلیم خاں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری خداداد صلاحیتوں کے مالک ایک عظیم مصلح، مدبر، محدث، مفسر اور مفکر ہیں۔ وہ مسلم امہ کے عظیم رہنما اورعالمی سفیرامن ہیں۔ان کا مرتب کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا اوردیگر ایک ہزار سے زائد تصانیف دور حاضر میں ایک عظیم علمی کارنامہ ہیں جس کی مثال گذشتہ صدیوں میں بھی نہیں ملتی۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کی زیرسرپرستی تحریک منہاج القرآن نے تعلیمی میدان میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا،پاکستان بھر اور پوری دنیا میں پھیلے ہوئے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی کردار ساز ی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔علمی،تحقیقی،ودینی ، سیاسی،سماجی اور تنظیمی محاذ پر دنیا بھر میں ہونیوالی جدوجہد انکا طرعہ امتیاز ہے۔صدرعوامی تحریک یورپ ملک شاہدمحمود صدرپنجاب میاں ریحان مقبول نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے قیام کے زریعے قوم کو اپنے حقوق کا آئینی شعور دیا۔مروجہ سیاست کو کاروبار نہیں بلکہ خدمت اور عبادت بنایا۔پاکستان میں موجود کرپٹ اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کے زریعے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے علم اور قلم کے زریعے ایک جہان آباد کیا۔دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کیلئے کی جانیوالی جدوجہد اپنی مثال آپ ہے۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز فتوی دے کر دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی تصور کو واضح کیا۔تقریب میں سیدشفاعت رسول شاہ، میاں کاشف محمود، خالدمصطفوی ایڈووکیٹ، رانارب نوازانجم، راناغضنفرعلی، سہیل شوکت، سہیل مقصود، رانا طاہرسلیم، عابدظفر، علامہ عزیزالحسن،سیدحمایت رسول شاہ،اشفاق حسین،نعلین مصطفی،عمران مبارک،راناادریس،غلام محمدقادری،مون چیمہ،عمرفاروق،عارف نیازی،شیرازستار ودیگرقائدین وکارکنان کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔قائدین نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عالمی سطح پر امن اور محبت کے پیغام کو عام کیا ہے،اس حوالے سے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔آج دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں نظرآنے والے اسلامک سنٹرز اور تعلیمی ادارے ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن اور بھر پور جدوجہد کا عملی ثبوت ہیں۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کی ہزاروں کی تعداد میں تصنیف کی گئیں کتب دنیا بھر میں امت مسلمہ کی رہنمائی کررہی ہیں۔تقریب کے آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی صحتیابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button