National

The United States gave the green light for the direct PIA Operations

Islam Abad (94 news) امریکہ نے پی آئی اے کو براہِ راست آپریشنز کے لیے گرین سگنل دے دیا اور امید ہے اس سال مئی سے پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اجازت دو سال کے طویل مذاکرات کے بعد ملی ہے، ابتدائی طور پر ہفتہ وار تین پروازیں نیو یارک کے لئے اڑیں گی اور یہ تعداد آہستہ آہستہ بڑھائی جائے گی۔ امریکا کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے دو سال تک قومی ایئر لائن اور ائیرپورٹس کی سیکورٹی کی جانچ کی جس کے بعد پی آئی اے کو امریکا کے لئے پروازوں کی اجازت ملی۔ اس ضمن میں امریکا کے ہوم لینڈ سیکورٹی کے ایک وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا امید کی جا رہی ہے کہ پروازوں کے آغاز سے ایک طرف مسافروں کو سہولت ہوگی اور دوسری طرف پی آئی اے کے لئے کثیر زر مبادلہ بھی اکٹھا ہوگا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button