international

Ban on children's use of social media in the US

New York (94 news) In the US state of Florida 14 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹس نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سے متعلق قانون پر دستخط کر دیئے، پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے ہو گا۔

پابندی کے تحت 14 سال سے چھوٹی عمر کے بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہو گی، دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 14 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنا ہو گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا، کنساس اور دیگر کئی امریکی ریاستوں میں بھی بچوں کےسوشل میڈیا استعمال کی حدیں مقرر کی گئی ہیں۔ بچوں میں ڈپریشن اور خودکشی کے رجحان میں اضافے کی وجہ سے امریکی ریاستوں میں اقدام کیے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق میٹا، ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں کے اتحاد نے امریکی ریاستوں کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

سوشل میڈیاکمپنیوں کا مؤقف ہے کہ پابندی بچوں کے آزادی اظہار کے حق کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button