قومی

الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے استعمال کی مخالفت کردی

اسلام آباد(94نیوز)الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے نظر ثانی کی تجویز دی ہے،

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ٹی ایس لازمی قراردینے کی شق پرنظرثانی کی جائے،فول پروف ہونے تک نئی ٹیکنالوجی لازمی قرارنہ دی جائے، الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمنٹ الیکشن ایکٹ کی شق 13 (2) پر نظرثانی کرے،پارلیمنٹ زمینی حقائق کومدنظررکھ کرشق کا جائزہ لے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ آر ٹی ایس 3 اور 4 جی انٹرنیٹ سروس کے ذریعے کام کرتاہے،تھری اور فورجی کی سروس ملک کے 60 فیصد حصے میں ہے،پولنگ سٹیشنزکیلئے موبائل ڈیوائسزکاانتظام بڑامالی چیلنج ہے،اس کے علاوہ عملے کوآرٹی ایس کی تربیت دینا بھی بہت بڑا چیلنج تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button