قومی

الیکشن قبل ازوقت ہو سکتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد(94 نیوز) عمران خان نے آئندہ 10 دنوں میں وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا عندیہ  دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں قبل از وقت الیکشن ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ پر سخت قانون لا رہے ہیں،بڑے بڑے لوگ نام سامنے آنے سے ڈر رہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداروسیم اکرم پلس ہیں،گوسلو پالیسی واے افسروں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

انہوں نے مزید کہا  کہ جنوبی پنجاب کے معاملے میں ہماری دلچسپی بالکل ہے اور ہوسکتا ہے ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوں جب کہ آنے والے 10 دنوں میں وزارتوں میں بھی بڑی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button