تقریبات/سیمینارز

اقبالیات انسان کو خود شناسی، عمل اور ترقی کا پیغام دیتی ہے، مقبول احمد ملک

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) لائلپور میوزیم فیصل آباد میں یوم اقبال کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر لائلپور میوزیم مقبول احمد ملک نے طلباء، میوزیم آفیسرز شہناز محمود، سدرہ شاہ، نبیلہ تبسم، ساجد ستار اور دیگر سٹاف کے ہمراہ علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ انہوں نے کہا کہ اقبالیات دراصل ایک ایسی فکری تحریک ہے جو انسان کو خود شناسی، عمل اور ترقی کا پیغام دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لائلپور میوزیم نہ صرف تاریخ و ثقافت کا محافظ ہے بلکہ فکری بیداری اور علمی تربیت کا مرکز بھی ہییہی وجہ ہے کہ یہاں اقبال جیسے مفکر کی یاد میں ہونے والی تقریبات نوجوان نسل میں علم، آگہی اور خود اعتمادی کو فروغ دیتی ہیں۔ڈائریکٹر مقبول احمد ملک نے مزید کہا کہ اقبال کی تعلیمات کو سمجھنا اور اپنی عملی زندگی میں اپنانا ہی اصل خراج عقیدت ہے۔تقریب میں میوزیم کے افسران، طلباء اور اساتذہ نے بھی شرکت کی اور اقبال کے اشعار اور فلسفے پر گفتگو کی۔آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اقبال کے نظریات کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button