بین الاقوامی
نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 7 ارکان سمیت 32 افراد سوار تھے


ابوجا (94 نیوز) جنوب مغربی نائیجیریا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 25 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے وزیر ہوابازی فیسٹس کیامو نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر اوندو اسٹیٹ کے علاقے اگبوکوڈا میں نیول بیس کے قریب تباہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فوری طور پر حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



