Bomb blast near mosque during Friday prayers in Afghanistan, 20 Dead


Cable(Education TV Online)East was near a Shiite mosque during Friday prayers in Afghanistan suicide attack 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ گردیز شہر میں ہوئے اس دھماکہ میں اب تک کسی دہشت گرد گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق پکتیا پولیس کا کہنا تھا کہ گردیز شہر میں نماز جمعہ کے موقع پر مسجد کے اندر دھماکا ہوا۔دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوع سے شواہد اکھٹا کرنا شروع کردیے تاہم ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔خیال رہے کہ افغانستان کافی عرصے سے بدامنی کا شکار ہے اور آئے روز افغان دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں بم دھماکے اور حملے کیے جاتے ہیں جن میں غیر ملکی افواج سمیت مقامی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔



