National

Islamabad High Court rejects request to open private schools

Islam Abad (94 news) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیوٹ اسکولز کھولے جانے کے حوالے سے درخواست مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج درخواست پر سماعت ہوئی ہے جس میں نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ 15 اگست سے اسکولز کھولنے کی اجازت دی جائے۔ تاہم اس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے ہیں کہ عدالت انتظامی فیصلوں میں مداخلت نہیں کرتی، اسکولز کھولنے کے معاملے پر حکومت یا متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے۔
درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پانچ مہینوں سے اسکول بند ہیں، لہذا اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا صورتحال بہتر رہی تو تعلیمی ادارے کھولنے پر غور کریں گے۔

یاد رہے نجی تعلیمی اداروں کی تمام تنظیموں بشمول آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ابھی حکومت کی جانب سے کوئی نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button