قومی

اسلام آباد میں تیسری احتساب عدالت بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی(94 نیوز) اسلام آباد میں نیب کے مقدمات کی بھرمار اور مزید نئے نیب مقدمات دائر ہونے کے باعث وفاقی دارالحکومت میں احتساب کی عدالتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے سے اسلام آباد میں احتساب عدالتوں کی تعداد2 سے بڑھ کر3کی جارہی ہے،احتساب عدالت نمبر2راولپنڈی گزشتہ6سال سے خالی پڑی ہے جبکہ راولپنڈی کی احتساب کی3عدالتوں میں صرف10 مقدمات زیر سماعت رہ گئے ہیں۔ راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں گزشتہ8سال سے اکا دکا کیسوں کے سوا کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔

اس لیے راولپنڈی کی اس نیب عدالت کو اسلام آبادکے کوٹے میں شامل کیا جا رہا ہے۔ نئے سال کے آغاز میں یہ تیسری نیب عدالت اسلام آباد میں شفٹ کر دی جائے گی جبکہ راولپنڈی میں احتساب عدالتوں کی تعداد 4 سے کم کرکے 2 کی جارہی ہے، اسلام آبادکی دو احتساب عدالتوں میں اس وقت مجموعی طور پر125 سے زائد ریفرنس زیر سماعت ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button