National

Politicians are not Asad Qureshi

ٹوکیو(94news) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کے قابل فخر سپوت ہیں لیکن اسدعمر بنیادی طور پر سیاستدان نہیں ٹیکنو کریٹ ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزراکوتبدیل کرناوزیراعظم کاصوابدیدی اختیارہے، اسدعمربنیادی طور پر سیاستدان نہیں ٹیکنوکریٹ ہیں، مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی ٹیکنوکریٹ ہیں، اسدعمرپی ٹی آئی کے قابل فخرسپوت ہیں،ہرجدوجہدکاحصہ رہے، تحریک انصاف کواسدعمرکی ضرورت تھی اوررہےگی، سوشل میڈیاپراسدعمرکیخلاف غیرذمہ دارانہ گفتگوسے تکلیف ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسدعمرکے استعفیٰ کے دن ہی میں نے ان کی خدمات کوسراہاتھا، اسدعمرکوسوچناچاہئے کہ پاکستان کوان کی ضرورت ہے،معاشی فیصلے مشیرخزانہ حفیظ شیخ ہی کریں گے، حفیظ شیخ جس سے مناسب سمجھیں مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکنوکریٹس اورمنتخب نمائندوں کے حسین امتزاج کی کوشش کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button