کامرس

اسحاق ڈار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب میں اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سے پیٹرول 282 روپے کے بجائے 270 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جو اب 288 روپے سے کم ہوکر 258 روپے میں دستیاب ہوگا۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مٹی کے تیل پر 12 روپے کی کمی کی ہے، جس کی نئی قیمت 176 روپے 7 پیسے کم ہو کر 164 روپے 7 پیسے ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل پر 12 روپے کمی کی جارہی ہے، جو 164 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 152 روپے 68 پیسے پر فروخت کیا جائے گا۔اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے بھی گزارش ہے وہ اب کرایوں میں کمی کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button