قومی

آئی ایس پی آر کے بیان سے مکمل اتفاق کرتے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد (94 نیوز) ترجمان پاک فوج کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ وہ آئی ایس پی آر کے بیان سے مکمل اتفاق کرتے ہیں ، الزامات کے حل کےلیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایف آئی آر درج کر کے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی کوشش کی ہے، اس قانونی راستے کی حمایت کرنے والے ادارے کا یہ مثبت قدم ہوگا۔

واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریؒں اور جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ چئیر مین پی ٹی آئی نے بغیر ثبوت کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جو کہ قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک سال سے وتیرہ رہا ہے کہ فوجی اور انٹیلیجنس افسران کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے سنسی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی مقاصد کیلئے اشتعال انگیز، سنسنی خیز پروپیگنڈے سے نشانہ بنایا جاتا ہے، ادارہ غلط اور بدنیتی پر مبنی بیانات اور پروپیگنڈے پرقانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button