تقریبات/سیمینارز

”آئیں مل کر فیصل آباد سنواریں“, 18سے 24 نومبر تک ہفتہ صفائی منایا جائے گا

فیصل آباد(94 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام 18سے 24 نومبر تک ہفتہ صفائی منایا جائے گاجسے ”آئیں مل کر فیصل آباد سنواریں“ کے تھیم سے موسوم کیا گیا ہے۔

ہفتہ صفائی کا آغاز سوموار18نومبر کو خصوصی آگاہی واک سے ہوگا جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے سمیت دیگر محکموں و اداروں کے افسران وسٹاف، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے بتایا کہ ہفتہ صفائی کو پورے ضلع پر محیط کیا گیا ہے جس کے دوران ہر یونین کونسل کے علاقہ میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ صفائی میں تمام سرکاری محکموں کے علاوہ ہسپتال، رورل وبنیادی مراکزصحت، تعلیمی ادارے، کاروباری وتجارتی تنظیمیں، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے افراد حصہ لیں گے اور اس دوران شہریوں کی توجہ و دلچسپی کیلئے دیگررنگارنگ پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے موضوع پر سکولوں،کالجوں اوریونیورسٹیز میں تقریری مقابلے،سیمینارز،واکس،ریلیز اور دیگر پروگرامز منعقد ہوں گے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ہفتہ صفائی کے دوران  نہ صرف سرکاری اداروں سے بھرپور تعاون کریں بلکہ خود بھی صفائی وشجرکاری مہم میں حصہ لیکر قومی فرض ادا کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button