قومی

یہ عمران خان نہیں عمران ٹھاکرے لگ رہا ہے، حساب مانگا تو پورے ملک کو آگ لگا دی، طلال چوہدری

لاہور(94 نیوز میاں ندیم)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کے نام پر چوری چھپانا چاہتا ہے، جواب مانگاگیا تو پورے پاکستان کو آگ لگا دی،یہ عمران خان نہیں عمران ٹھاکرے لگ رہا ہے۔

لیگی رہنما طلال چودھری کاکہناتھا کہ پاکستان کووہ دن دکھایا گیا جو دشمن بھی نہ کر سکے ،سزا دینے کے بجائے ثاقب نثار نے اس شخص کو صادق و امین قرار دیا۔

لیگی رہنما نے کہاکہ شہدا کے ساتھ آپ کی کیا لڑائی ہے؟ آپ نے شہداکی یادگاروں کو بھی نہیں چھوڑا، یہ عمران خان نہیں عمران ٹھاکرے لگ رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ یہ بلوائیوں کی جماعت ہے، سیاسی پارٹیاں ایسی نہیں ہوتیں،یہ سمجھتے ہیں شاید قانون ان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا،ان کے ساتھ لاڈ اور پیار نے پاکستان کو یہاں تک پہنچا دیا۔ عمران خان کو پاکستان پر سازش کے تحت مسلط کیاگیاتھا، جس کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button