کامرس

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان

اسلام آباد (94نیوز) یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگر کی جانب سے 30 جنوری کو رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے پاکستان بھر میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے کمی کا امکان ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 10 روپے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 50 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close