کامرس

یکم اپریل سے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد (94نیوز) یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 91 پیسے تک اضافے کا امکان۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتیں بڑھانے کی سمری ارسال کر دی جس کی حتمی منظوری وزیراعظم  دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 91 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کر دی ہے اضافے کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا ۔

 ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 91 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close