قومی

گرفتار ہوتے ہی علیم خان نے وزیراعلیٰ کو استعفیٰ بھجوا دیا

لاہور (94نیوز) سینئر صوبائی وزیر بلدیات پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماءعلیم خان گرفتار ہوتے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے علیم خان کو آف شور کمپنیز سکینڈل میں گرفتار کیا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے اور اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔ علیم خان کو آف شور کمپنیز سکینڈل میں تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا تھا جس دوران ان سے کئی سوالات کئے گئے تاہم مطمئن نہ کرنے کے باعث انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

عبدالعلیم خان کو گرفتار کرنے سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر ذمہ داران کو بھی باقاعدہ طور پر اعتماد میں لیا گیا اور نیب آفس میں طلب کرنے کے بعد سوالات کئے گئے اور اطمینان نہ ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button