تقریبات/سیمینارز

یونیک ایجوکیشنل سکول کی سالانہ تقریب تقسیم کا انعقاد، بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے

فیصل آباد (94 نیوز) یونیک ایجوکیشنل سکول منصور آباد کی سالانہ تقریب تقسیم کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا،

تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، اس موقع پر پرنسپل عمیر احمد نے کہا کہ ہم تعلیم کیساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، تاکہ بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتیں اجاگر ہوسکیں، ہمارا مقصد بچوں کو معاشرے کا اہم ترین رکن بنانا ہے تاکہ یہ بچے آنے والے وقت میں ذمہ دار، محب وطن اور کامیاب انسان بن سکیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز میاں ندیم احمد نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور یہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اساتذہ، والدین مل کر ان بچوں کی بہتر انداز کیساتھ تربیت کریں، بچوں کو اساتذہ اور بڑوں کا احترام سکھانا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ یہ بچے مہذب شہری بن سکیں، انہوں نے کہا جو معاشرہ استاد کا احترام نہیں کرتا وہ ذلیل و خوار ہوتا ہے، استاد کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کی تربیت احسن طریقہ سے کریں، انہی بچوں نے ہمارے ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہے۔

اس موقع پر بچوں نے مخلتف قسم کے ٹیبلو، ڈرامے اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملی نغموں پر بھی پرفارم کیا،

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button