قومی

یونین کونسل 168سدھار جھنگ روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ٹریفک کی آمدورفت متاثر

بین الاضلاعی سڑک حادثات کا سبب بن رہی ہے ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

فیصل آباد (94 نیوز) یونین کونسل 168سدھار میں جھنگ روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے بین الاضلاعی ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔ پلی ٹوٹنے کی وجہ سے گندا پانی سڑک پر جمع ہو رہا ہے جس کے باعث گہرے کھڈے بن چکے ہیں جو کہ حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔ ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن چکا ہے دوکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ چکا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ شاید کسی بڑے حادثہ کا انتظار کر رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی پلی کیلئے سب جگہ چکر لگا کر تھک چکے ہیں لیکن کوئی بھی اسے تعمیر کرنے کی ذمہ داری نہیں لے رہا ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں کوئی بھی عوامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہا شہریوں نے وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ پلی کو فوری طور پر تعمیر کروایا جائے ورنہ جھنگ روڑ بلاک کر دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button