قومی

یوم آزادی, مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی (94 نیوز) یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے رینجرز کے گارڈز کو تبدیل کر کے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تفصیلات کے مطابق مزار قائد پر اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک بحریہ کے کیڈٹس گارڈز نے فرائض سنبھال لئے، کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کیا، پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹننٹ کمانڈر محمد فیضان نے انجام دیئے۔ مہمان خصوصی نے گارڈ کا معائنہ کیا۔ بابائے قوم محمد علی جناح کو سلام پیش کیا گیا۔ مہمان خصوصی کموڈور عرفان تاج نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ کموڈور عرفان تاج نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

 

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close