National

By EU WASA Faisalabad 2 Billion grant

Faisalabad(94 news) یورپی یونین کی طرف سے2 ارب روپے کی گرانٹ ان ایڈ سے فیصل آبادواسا کی کارکردگی میں مزید اضافہ کیلئے اے ایف ڈی کی ٹیکنکل اسسٹنٹس پروگرام پر عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے جس کے لئے ایجنسیا فرانسیسیا ڈویلپمنٹ بنک (AFD)کے پراجیکٹ ڈائریکٹر احسن پراچہ اور کنسلٹنٹس ٹیم نے واسا کا دورہ کیا اور مینجنگ ڈائریکٹرواسا فقیر محمد چوہدری کیساتھ تفصیلی میٹنگ کی جس میں ٹیم لیڈر یوٹیلٹی ایکسپرٹ فرانسیوئس لیکیوئر(Francois Lacour)،پراجیکٹ مینجر، ٹیکنیکل ایکسپرٹ رینرمورل(Rainer Moral)اور انسٹی ٹیوشنل ایکسپرٹ مسرور احمدکیساتھ میٹنگ میں واسا کی کارکردگی اور مزید بہتری کیلئے درپیش مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پرایم ڈی فقیر محمد چوھدری نے اس حوالے سے بتایا کہ یورپی یونین کی طرف سے2ارب روپے سے 2 بڑے شہروں لاہور اورفیصل آبادکے واسا میں اے ایف ڈی کی ٹیکنکل اسسٹنٹس سے 5 سالہ منصوبہ پر ابتدائی طور پرآغازکردیا گیا ہے جس کے لیئے پہلے 3 ماہ میں پلاننگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔اس پراجیکٹ کے تحت واسا کی کارکردگی میں مزیداضافہ اورریفارمز کے لیئے اگلے 5 سالوں میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم قائم کیا جائے گا جس کے تحت ترقی یافتہ ملکوں کی طرح فائلوں اورخط و کتابت جیسی کاغذی کارروائیوں سے پاک پیپر فری ماحول کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے ساتھ ساتھ ای بلنگ، ای پرکیورمنٹ، کسٹمر فیسلی ٹیشن ایپلی کیشن، سٹاف کی صلاحیتوں اور کیپسٹی بلڈنگ میں اضافہ، ریسورس سینٹر کا قیام بمعہ ای لائبریری اور سیفٹی سیل کا قیام بمعہ ضروری سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اسی طرح پلاننگ اینڈ ڈیزائن سیل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور تمام جدید ٹیکنیکل ٹولز مہیا کئے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ واسا کی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ کے لئے آئی ٹی اصلاحات عمل میں لائی جائیں گی اور واساکو خود مختار ادارہ بنانے کی تجویز پر عمل درآمد کے لیئے راہ ہموار کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیکنکل امپروومنٹ کے تحت نان ریونیو واٹر سیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس میں تمام آپریشنل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 1000 کمرشل واٹر میٹرز خریدے اور انسٹال کئے جائیں گے، بجلی کے استعمال میں بچت کے لئے الیکٹرو مکینکل انسٹالیشنز کی تنصیب کی جائے گی۔ جی آئی ایس بیس انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جائے گی۔ واٹر اینڈ ویسٹ واٹر انسٹالیشنز پر سکاڈا (SCADA) سسٹم نصب کیا جائے گا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close