قومی

عدالتی نظام کو ڈیجیٹل بنا رہے ہیں: چیف جسٹس قاسم خان

لاہور (94 نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ انصاف کی جلد فراہمی کے لیے عدالتی نظام کو ڈیجیٹل بنا رہے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی زیرِ صدارت ملتان میں بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے کہا کہ نئے ای سسٹم میں وکلاء اور ججز ویڈیو لنک سے رابطے میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں وکیل صرف سافٹ کاپی جمع کرائے گا اور وکیل کے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس پر مزید خط و کتابت ہو گی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ جدید سسٹم میں وقت لگے گا، جس کا مقصد تمام معاملات میں شفافیت لانا ہے، ہماری سب سے بڑی ترجیح زیرِ التواء مقدمات کو نمٹانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتِ پنجاب نے ہماری ہدایت پرغریب اور مستحق وکلاء کے لیے ہر ڈسٹرکٹ بار کو 60 لاکھ جب کہ ہائی کورٹ بارز کو 75 لاکھ روپے دئیے ہیں۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان نے بتایا کہ غریب اور مستحق وکلاء میں ان رقوم کی تقسیم 8 جون سے شروع کر دی جائے گی، رقوم تمام ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ بارز کےعہدیداروں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے باعث عدالتوں میں کم افراد کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، عدالتوں میں صرف وکلاء پیش ہوں، گواہوں کو وقتِ ضرورت بلایا جائے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ججز جلد انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں، ہمیں کورونا وائرس سے لڑنا ہے اور اس کے ساتھ ہی رہنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button