قومی

ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے

فیصل آباد (94 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج اپنا دیوالی کا تہوار منا رہی ہے۔

دیوالی ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے اور اسے ’روشنیوں کے تہوار‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اس تہوار کے موقع پر دئیے اور موم بتیاں روشن کی جاتی ہیں جو کہ روشنی کے اندھیرے پر اور اچھائی کے برائی پر غالب آنے کی علامت ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی ہندو برادری بھرپور جوش و خروش سے دیوالی کا تہوار منا رہی ہے۔

اس سلسلے میں مندروں میں خصوصی اہتمام کئے گئے ہیں جبکہ ہندو برادری کی جانب سے مختلف تقاریب کے بھی اہتمام کئے گئے ہیں، جس کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں پاکستان بھر کی سول سوسائٹی پی ڈی ایف کی چیف ایگزیکٹو رومانہ بشیر، عارف گل، نعمان یونس، این سی اے کے عمران، رضوان، میڈم سعدیہ، فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کے چئیرمین میاں ندیم احمد، جنرل سیکرٹری یوسف عدنان، چہودری محمد سلیم، ارشاد پرکاش، شبانہ رزاق، نسرین بخاری، فاروق ایوب، برگد آرگنائزیشن لاہور سے محمد عثمان و دیگر نے ہندو برادی کو اس تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام مذہبی اقلیتیں پاکستان کا فخر ہیں، ہمیں سب کو ملکر وطن عزیز کی ترقی کے لئے دن رات ایک کرنے کی ضرورت ہے اور اس ملک میں امن قائم کرنے کے لئے ایک پرچم کے سائے تلے ایک ہونے کی بھی ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button