قومی

پرویز الٰہی گرفتار، فرار ہونے کی کوشش ناکام

لاہور (94 نیوز) پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیا۔ چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی چوہدری ظہور الہٰی روڈ کے گول چکر سے گرفتار ہوئے ہیں۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وہ گاڑی میں موجود ہیں جس کے بعد گول چکر کا گھیراؤ کرکے چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیا۔ چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے گزشتہ آٹھ روز سے کوششیں کی جا رہی تھیں، پولیس نے ظہور الہٰی روڈ کو دونوں طرف سے بند کر رکھا تھا۔ وہ اینٹی کرپشن کے مقدمے میں مطلوب تھے جس میں ان کی ضمانت خارج ہوچکی ہے۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button