National

our 6 Members called on Punjab Chief Minister Azmi Bukhari

Lahore(94 news) مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ ہمارے 6 ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے، ملاقات کرنیوالوں میں ایک رکن پیپلزپارٹی کا بھی تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ارکان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات پرلیگی قیادت کوآگاہ کردیاگیا ہے، قیادت کولیگی ارکان کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، اعلیٰ قیادت نے ارکان کیخلاف کارروائی پرغور شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لیگی ارکان اسمبلی نے آج تیسری ملاقات کی ہے،ملاقات کرنے والوں میں جلیل احمد شرقپوری ،اشرف علی انصاری،نشاط ڈاہا،غیاث الدین،اظہرعباس ، غضنفرعلی اورفیصل خان نیازی شامل ہیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close