قومی

اے آر وائی کی بندش، صحافیوں کا احتجاج

فیصل آباد (94 نیوز) نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام فیصل آباد ضلع کونسل چوک میں میڈیا چینلز کی بندش اور صحافیوں پر عائد پابندیوں کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت چئیرمین میاں ریحان، مرکزی صدر میاں ندیم احمد، نائب صدر عمران مان، عمران ظفر، جنرل سیکرٹری رانا سجاد مصطفائی،وسیم حیدر، میاں شبیر، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد جمیل، رانا اظہر، رضا راجپوت، عرفان عرفی، میاں حمزہ، فہد نے کی، اس موقع پر صحافیوں کی خچیر تعداد بھی موجود تھی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آزاد مملکت میں صحافت پر پابندی کسی بھی طور درست نہیں، صحافیوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ہر حکومت نے صحافیوں کا استحصال کیا، حالانکہ یہی صحافی آپکے ہمیشہ ساتھ ہوتے ہیں،

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چینلز پر پابندیاں نہ لگائی جائیں، بلکہ صحافیوں کیساتھ ملکر بہتری لائی جائے۔

اس موقع پر صحافی نعرے بازی بھی کررہے تھے کہ میڈیا پر پابندیاں نہ لگائی جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button