قومی

ہائیکورٹ کانجی سکولوں کی جانب سے بڑھائی گئی فیسیں واپس کرنے کا حکم

لاہور(94 نیوز) ہائیکورٹ نے 2017 کے بعد نجی سکولوں کی جانب سے 5 فیصد سے زائد بڑھائی گئی فیسیں کالعدم قرار دے دیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا 4ہزار روپے سے زائد والے سکولوں کی فیسوں میں 5 سے 8 فیصد اضافے کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا اور فیصلے میں لکھا کہ نجی سکولز فیس کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی رعایت واپس نہیں لے سکتے۔عدالت نے 4 ہزار روپے سے زائد فیس وصول کرنے والے نجی سکولوں کی جانب سے وصول کردہ اضافی فیسیں واپس کرنے کا بھی حکم دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button