قومی

ہائیکورٹ نے چینل 24 نیوز کا لائسنس بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا

لاہور (94 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چینل 24 نیوز کا لائسنس بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی طرف سے 24 نیوز کی بندش کا اقدام معطل کر دیا گیاتھا، عدالت نے وفاقی حکومت ، پیمرا و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیاہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود نے 24 نیوز کا لائسنس بحال کیا ہے ، پیمرا کی حکم امتناع جاری نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ چینل 24 نیوز کے سی ای او کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں بتایا گیا کہ "کئی لوگوں کیساتھ مشاورت کے بعد آج ہم نے بوجھل دل کے ساتھ 24 نیوز چینل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، میں روز کی وفاقی حکومت کی بلیک میلنگ سے تھک گیا ہوں، ہر سیکنڈ، ہر روز پیمرا کے غیر قانونی نوٹسز کیخلاف قانونی فیسیں بھی بھر رہا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ یہ ہم میں سے کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہوگا لیکن ایک دن ہم واپس آئیں گے ، انشائ اللہ، مہربانی کرکے 24 نیوز کے تمام 965 ملازمین کے لیے ایک ماہ کا نوٹس تیار کریں”۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button