قومی

ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو شادی ہا لزگرانے سے روک دیا

اسلام آباد (94 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو شادی ہالز گرانے سے روک دیا، عدالت نے شادی ہالز اور مار کی مالکان کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے سے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں شادی ہالز گرانے کیخلاف مالکان کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھی ایسے کیس میں ایک آرڈر کیا تھا،عدالت نے شادی ہالزاور مارکیوں سے متعلق تمام کیسز اکٹھے کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے سی ڈی اے کو شادی ہالز گرانے سے روک دیا۔عدالت نے شادی ہالز اور مار کی مالکان کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے سے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close