قومی

ایم کیو ایم کو حکومتی سہارے کی ضرورت ہے،سعیدغنی

کراچی(تعلیم ٹی وی آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایم کیو ایم کومعذور جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو ابھی حکومتی سہارے کی بہت ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ایف آئی اے نے پہلے آصف زرداری کوگواہ کے طورپربلایا،بعدمیں ملزم بنادیا،زرداری گروپ آف کمپنی رجسٹرڈفرم ہے،فریال تالپورکمپنی کی ڈائریکٹرہیں،زرداری گروپ کی ڈیڑھ کروڑروپے کی صرف ایک ٹرانزیکشن ہے،یہ انتقامی کارروائی اورہماری قیادت کو دباو¿ میں لانے کی کوشش ہے،بشیرمیمن اورنجف مرزاکے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں،اعلی ٰعدلیہ بشیرمیمن اورنجف مرزاکوایف آئی اے سے ہٹادے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اب ختم ہونے والی ہے اس لئے انہوں نے مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا انہیں پتہ تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کا خاتمہ ہو چکا ہے کہیں سندھ سے بھی ہم ختم نہ ہو جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button