National

The application against the shutdown of the Internet service and social media has been scheduled for hearing in the High Court

Lahore(94 news) لاہور ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا کی بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ ایڈووکیٹ ابوذرسلمان نیازی کی درخواست پر سماعت کریں گے ،درخواست میں وفاقی حکومت پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اورقانون کے منافی ہے،ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس کو بھی بند کردیاگیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس سوشل میڈیا ایپس بحال کرنے کا حکم دے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button