قومی
گھریلو ملازمہ پر مالکن اورشوہر کا بہیمانہ تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے


لاہور (94 نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں گھریلو ملازمہ کو گھر کی مالکن اور اس کے شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ کو کام ٹھیک نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام لگایا کہ گھر پر موجود خاتون مالکن اور اس کے شوہر نے اس پر تشدد کیا، اسے ڈنڈوں سے مارا اور سر کے بال بھی کاٹ دئیے۔ متاثرہ ملازمہ کے اہل خانہ کے مطابق تشدد سے لڑکی کے بازو، آنکھ اور کان متاثر ہوئے جبکہ سر کے پچھلے حصہ پر بھی تشدد کے نشان پائے گئے ہیں۔ متاثرہ لڑکی جڑانوالہ فصیل آباد کی رہائشی ہے، تشدد کے خلاف اہل خانہ نے تھانہ ڈیفنس میں درخواست جمع کروادی ہے۔



