

Faisalabad (94 News City Reporter) آر پی او سہیل اختر سکھیرا سے گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں محسن سلیم اختر چیئرمین دی فیصل آباد گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن، لالہ احسان (کنٹینر ایسوسی ایشن)، کارگو ایسوسی ایشن اور مزدا ایسوسی ایشن کے نمائندگان شامل تھے۔
ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹرز کو درپیش سکیورٹی خدشات، روڈ سیفٹی اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سکیورٹی الرٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف پالیسی اہداف پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ویجیلنس کے فروغ کے لیے پولیس اور ٹرانسپورٹرز کے مابین مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔ آر پی او فیصل آباد نے گڈز ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے جان و مال کے تحفظ کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش سکیورٹی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔



