کامرس

گوادر میں آئل ریفائنری،ریکوڈک منصوبے کا سونا،دیامر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری،سعودی عرب سے بڑی امیدیں،

اسلام آباد (94 نیوز )پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کا اعلیٰ وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے تاہم سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کل پاکستان آئیں گے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سعودی وفد پاکستان میں 6 روز قیام کرے گاجس کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، پاکستان سعودی عرب کو ایل این جی میں شراکت داری، داسو اور دیامر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے گا۔ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے لیے گرانٹ کے معاملے اور ادھار تیل سپلائی پر بھی بات چیت متوقع ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے میں سونے اور تانبے کی تلاش میں سرمایہ کاری اور پاکستان کو فاسفیٹک کھاد کی فراہمی کے ایم او یوز پر دستخط کا بھی امکان ہے تاہم سعودی وفد گوادر پورٹ اور ریکوڈک منصوبے کا دورہ بھی کرے گا۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close