قومی

جو عمران خان کے ساتھ ہیں انکا ڈی این اے کراؤ، 2 نمبر نکلے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد (94 نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بظاہر جو عمران خان کے ساتھ ہیں ان کا ڈی این اے کروالیں 2 نمبر نکلے گا۔ نواز شریف کو اڈیالہ بھیجنے والے گانے اور ناچنے والے آج کدھر ھیں؟ عمران تمھارے ساتھ ہے کون؟‌ آس پاس تو دیکھو!

خواجہ آصف نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کو اڈیالہ بھیجنے والے گانے اور ناچنے والے آج کدھر ھیں اور عمران خان کدھر ھے اللہ سے معافی اور مکافات عمل سے پناہ مانگنی چاہئیے ۔
یہ گانے والا دو دن بھی عمران کے ساتھ نہ کھڑا ھوا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فرمائشی فیصلے پہ خوشیاں منانے والے، ان میں جو شخص بظاہر آج عمران خان کے ساتھ ھیں انکا بیشک DNA چیک کروا لو 2 نمبر نکلیں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کی سزا سنا دی جس کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو زمان پارک لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button