قومی

گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بننے جارہی ہے، محمد جعفر کا دعوٰی

گلگت (94 نیوز) گلگت بلتستان الیکشن مہم کے دوران پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد جعفر نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بننے جارہی ہے ، پی پی امیدوار کا دعویٰ صرف اس حد تک محدود نہیں ، محمد جعفر کاکہنا ہے کہ آزادکشمیر میں بھی پی پی کی حکومت بننے کافیصلہ ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن کی مہم کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد جعفر نے بیان بازی کی ہے ،پی پی رہنما انتخابی مہم کے دوران کہاکہ مہینہ ڈیڑھ مہینہ پہلا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں اہم اجلاس ہواجس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے، اجلاس میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں موجود تھیں، پی پی رہنما کاکہناتھا کہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں پی پی کی حکومت بننے کافیصلہ ہو گیاہے، پی پی رہنما کامزید کہناتھا کہ آزادکشمیر میں بھی پی پی پی کی حکومت بننے کافیصلہ ہو گیا ہے،پی پی امیدوار محمد جعفر کاکچھ دن پہلے کابیان سامنے آیا ہے،

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close