قومی

چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد کا فیصل آباد کے ٹیکنیکل اداروں کا دورہ

فیصل آباد(94 نیوز) چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد نے دورہ فیصل آباد کے دوران دو ٹیکنیکل اداروں اور ایک ماڈل ولیج کا دورہ کیا۔

ٹیوٹا بورڈ فیصل آباد کے ساتھ میٹنگ کے دوران کئے گئے فیصلے کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا ماڈل ولیج460گ۔ ب، سمندری گئے۔ عثمان علی ریجنل ڈائریکٹر (نارتھ) ٹیوٹاراولپنڈی،نذیر احمد ڈایریکٹر (پروکیورمنٹ) ٹیوٹا، زبیر اصغر ڈائریکٹر (ورکس) ٹیوٹا، عابد علی ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ٹیوٹا فیصل آباد اور اس علاقے کے نمبردار بھی موجود تھے۔چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ٹیوٹا فیصل آباد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ سے متعلقہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے گزشتہ خط وکتابت کو مدنظر رکھتے ہوئے فورا اپنی سفارشات مرتب کریں اور ٹیوٹا اتھارٹیز کو بھیجیں تاکہ یہ جگہ واگزار اور ادارے کو فعال کیا جاسکے تاکہ اس علاقے کی نوجوان نسل بھی نت نئے تکنیکی شعبوں میں مہارت حاصل کر کے بہتر رزق کمانے کے مواقع حاصل کر سکیں۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا نے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی ملت ٹاؤن کا دورہ کیا۔ ادارے کے پرنسپل ظہیر عباس نے ادارے کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ میں پڑھائی جانے والی ٹیکنالوجیز،ٹریننگ،صلاحیت اور اندراج داخلے کی صورتحال اور عملے کی خالی آسامیوں کے بارے میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا کو آگاہ کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر احمد خاور شہزاد نے ادارے کی تمام کلاسز اور شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ جدید دور کے صنعتی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے انسٹی ٹیوٹ میں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائیں اور فرسودہ کورسز کو اپ گریڈ کریں۔انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر (نارتھ) ٹیوٹا راولپنڈی کو صبح اور شام کی دونوں شفٹوں میں کلاسز کا اجراء کرتے ہوئے ادارے کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی طالبات کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن بھی کیا۔انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے لان میں پودا بھی لگایا۔چیف آپریٹنگ آفیسر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فیصل آباد کا دورہ کیااور تمام کلاسز و شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ جدید دور کے صنعتی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ میں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائیں۔انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر (نارتھ) ٹیوٹا راولپنڈی کو صبح اور شام کی دونوں شفٹوں میں کلاسز کا اجراء کرتے ہوئے ادارے کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی اور مزید کہا کہ سٹاف اور تمام انتظامیہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ادارے کو سینٹر آف ایکسیلینس بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں تاکہ ادارے اور اس علاقے کی عوام کو ثمرات پہنچ سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button