قومی

گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے مزید 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

گلگت (94 نیوز) گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں کو 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے سبب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے 13 مارچ سے بند ہیں اور اسی وجہ سے امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان والدین کی طرف سے فیسیں جمع نہ کروانے پر پریشان ہیں، انکے ذمہ کرائے کی عمارتوں کے کرائے اور سٹاف کی تنخواہوں کا بوجھ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button