قومی

گلبرگ پولیس تاحال موبائل و نقدی چور گرفتار نہ کرسکی

فیصل آباد(94 نیوز) تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس موبائل و نقدی چوروں کو گرفتار نہ کر سکی علاقہ مکین سراپا احتجاج۔ سی پی او سے فوری مقدمات درج کر کے نا معلوم چور گرفتار کر کے موبائل فون و نقدی سمیت قیمتی کاغذات برآمد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 7اپریل شام 6:30بجے افطاری ٹائم عظیم ندیم‘ امین‘ محمد علی وغیرہ ایس بی سٹور کے نزدیک مولوی منیر شربت والے کے پاس کھڑے شربت خریدرہے تھے کہ رش کے باعث بارہ شہریوں سے نامعلوم چور جیبوں کا صفایا کرتے ہوئے چودہ قیمتی انڈرائیڈ موبائل فونز‘ ہزاروں روپے نقدی‘ قیمتی کاغذات نکال کر رفو چکر ہو گئے گلشن کالونی میلاد روڈ کے رہائشیوں نے ایس ایچ او کو اندراج مقدمات اور نا معلوم چوروں کی گرفتاری کے لئے درخواستیں دی جس پر تاحال کوئی کارروائی نہ ہو سکی جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج‘ اعلی حکام سے فوری اندراج مقدمات کا مطالبہ کر دیا-

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close