قومی

کے پی کے میں15 ستمبر سےتعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

پشاور (94 نیوز) کے پی کے حکومت نے 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 15 ستمبر سے مدارس سمیت تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے صوبائی کابینہ نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کامران خان بنگش کا کہنا تھا کہ  تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور مدارس 15 ستمبر کو کھولے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ  تعلیمی اداروں میں کورونا سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی ادارے کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close