قومی

کے ایل پی روڈ پر بینک میں دھماکہ متعدد افراد زخمی

صادق آباد (94 نیوز) کے ایل پی روڈ پر بینک میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جبکہ 8 سے 10 افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایل پی روڈ پر واقع ایک بینک کی عمارت میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے نتیجے میں بینک کی عمارت کے علاوہ باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمارت کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button