قومی
کیپٹن صفدر کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی ،


راولپنڈی (تعلیم ٹی وی آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر کو معدے کا السر ہے ، انہوں نے ماضی میں موٹاپے میں کمی کیلئے آپریشن کروایا تھا تاہم آج شام انہیں ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے ۔کپٹن صفدر جو بھی کھا پی رہے ہیں قے کر دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کی جیل میں کافی طبیعت ناساز تھی جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم نوازشریف کے طیبعت کی بہتری کے فوری بعد انہوں نے جلد از جلد منتقل کرنے کی خواہش کا ابھی اظہار کیا تھا ۔



