بین الاقوامی

کینیڈا، ایک ہفتے میں مسجد پر نفرت انگیز حملے کا دوسرا واقعہ

94 نیوز۔ کینیڈا کے شہر مارکھم میں ایک ہفتے میں مسجد پر نفرت انگیز حملے کا دوسرا واقعہ پیش آگیا ہے۔

ملزم نے امام مہدی اسلامک سینٹر کے دروازے پر گاڑی روک کر نمازیوں کا راستہ روک لیا۔ ملزم نمازیوں کے آگے جاکر سینہ زوری کرتے ہوئے نفرت انگیز نعرے لگاتا رہا۔

تاہم پولیس نے 47 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسلامک سینٹر آف مارکھم میں ایک ملزم نے نمازیوں کو اپنی گاڑی کے نیچے کچلنے کی کوشش کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button